0
Tuesday 14 May 2013 20:55

پشاور، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا مشترکہ اجلاس، جلد صوبائی حکومت بنانے کی خوشخبری سنائینگے، پرویز خٹک

پشاور، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا مشترکہ اجلاس، جلد صوبائی حکومت بنانے کی خوشخبری سنائینگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور نومنتخب ایم پی اے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں حکومت بنانے کا ٹاسک سونپا ہے اور وہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ پشاور میں حکومت سازی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمدابراہیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہونے کی حیثیت سے انہیں حکومت بنانے کا ٹاسک سونپا ہے اور ان کے کہنے پر ہی وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہ ہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی کو سینئر اور دو صوبائی وزراء کی پیشکش کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور انہوں نے کسی سے ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ارکان کے ساتھ ان کے رابطے ہیں جبکہ جماعت اسلامی سے باتیں تقریباً فائنل ہوچکی ہیں اور جلد حکومت بنانے کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ وزارتوں کی تقسیم پر بات نہیں ہوئی بلکہ اسلامی سے فلاحی صوبہ بنانے، بدامنی، ڈرون حملے اور کرپشن ختم کرنے اور مثالی حکومت بنانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 263876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش