0
Wednesday 15 May 2013 20:57

کراچی میں مکمل اور پنجاب میں جزوی دھاندلی ہوئی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

کراچی میں مکمل اور پنجاب میں جزوی دھاندلی ہوئی ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت بدلنے سے عوام کے حالات نہ بدلے توالمیہ ہو گا، اقتدار کے ایوانوں میں چہرے تبدیل ہوئے ہیں، نظام تبدیل نہ ہوا تو کچھ بھی نہیں بدلے گا، تعصبات کو ہوا دینا ملک دشمنی ہے، کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، نواز شریف اور عمران خان کا امتحان شروع ہو گیا ہے، کراچی میں مکمل اور پنجاب میں جزوی دھاندلی ہوئی ہے، انتخابی نظام کی اصلاح ضروری ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ11مئی کو تبدیلی کی ابتدا ہو چکی ہے، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے کارکردگی نہ دکھائی تو اس کا حشر بھی ایم ایم اے جیسا ہو گا، عالمی قوتیں پاکستان میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو وحدت اوربھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، الیکشن طاقت اور پیسے کا کھیل بن چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ سندھ میں پی پی پی، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے درمیان بہترین کارکردگی کا مقابلہ ہونا چاہیے۔ سنی اتحاد کونسل سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال جمہوریت کو آزاد کروانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور اہل حق کی صدائے حق کی گونج مدھم نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 264276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش