0
Saturday 18 May 2013 16:15
ملاکنڈ بم دھماکوں کی شدید مذمت

امید ہے کہ نئی حکومت دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیگی، علامہ عارف واحدی

امید ہے کہ نئی حکومت دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیگی، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملاکنڈ میں مساجد میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیائع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ شدت پسند اور دہشتگرد ملک بھر میں اپنی گھناؤنی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ ملک کی داخلی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و سکون کی فراہمی کیلئے اب مزید سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، عوام مساجد، بازاروں حتیٰ کہ دوران سفر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ملک اس وقت آگ و خون کا منظر پیش کر رہا ہے اور ہر روز معصوم اور بے گناہ قیمتی جانیں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں لیکن ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اور سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی قائم ہونے والی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ وہ کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیگی۔
خبر کا کوڈ : 265142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش