0
Thursday 23 May 2013 21:51

پیپلز پارٹی نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے بغیر ہی حکومت بنانے پر غور شروع کردیا

پیپلز پارٹی نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے بغیر ہی حکومت بنانے پر غور شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے بغیر ہی حکومت بنانے پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ میں اکیلے ہی حکومت بنانے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 18 رکنی کابینہ کی تشکیل پر غور کیا جا رہا ہے جس میں 50 فیصد پرانے اور 50 فیصد نئے اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سراج درانی، اویس ٹپی، شرجیل میمن، منظور وسان سندھ کابینہ میں شامل ہوں گے۔ مخدوم رفیق الزماں کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کا اختیار صدر آصف علی زرداری کو دے دیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس کی اہم اتحادی کے طور پر حکومت میں شامل رہی لیکن اس بار عام انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو یکسر مسترد کر دیا اور پیپلز پارٹی صرف سندھ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سندھ میں ایم کیو ایم دوسری بڑی جماعت رہی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پیپلز پارٹی اس بار اپنے گزشتہ دور کے اہم اتحادی کو نظرانداز کرکے سندھ میں اکیلے ہی حکومت بنانے پر غور کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 266898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش