0
Sunday 26 May 2013 10:46

آسیہ اور نیلوفر کی چوتھی برسی پر علی گیلانی کا خراج

آسیہ اور نیلوفر کی چوتھی برسی پر علی گیلانی کا خراج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سانحہ شوپیاں کے چار سال مکمل ہونے پر آسیہ اور نیلوفر کو شاندار الفاظ میں یاد کرتے ہوئے 30 مئی جمعرات کو ضلع شوپیاں میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی کال دی ہے، انہوں نے کہا کہ شوپیاں سانحہ کشمیری قوم کے اجتماعی ضمیر کو پہنچایا جانے والا ایک گہرا صدمہ تھا، جس کو کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے موصولہ بیان میں سید علی گیلانی نے تابندہ غنی کو بھی دُکھی دل کے ساتھ یاد کیا اور اس کے قاتلوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف میں تاخیر ناانصافی کے برابر ہے اور تابندہ غنی قتل کیس کی ٹرائیل تکلیف دہ حد تک دھیمی رفتار سے چل رہی ہے، جس سے لواحقین زبردست ذہنی کوفت اور عذاب میں مبتلا ہیں۔

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین کے ساتھ انتہائی ناروا اور تذلیل آمیز سلوک روا رکھا جارہا ہے اور اس خطے میں صنف نازک پر ناقابل بیان مظالم ڈھائے جارہے ہیں، شوپیان میں چار سال قبل دو خواتین آسیہ اور نیلوفر کی اغوا کرکے تذلیل کی گئی اور بعد میں انہیں بڑی بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا، البتہ اس کے لئے ذمہ دار درندہ صفت لوگ ابھی تک دندناتے پھررہے ہیں اور حکومت کی طرف سے انہیں شیلڈ کرنے کی پالیسی برابر جاری ہے، علی گیلانی نے کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کے قاتل کسی بھی طور نامعلوم نہیں تھے، فورسز میں البتہ ان کی حیثیت اوپری سطح کی تھی، لہٰذا اس معاملے کو دہلی کی ہدایت پر دبایا گیا اور اس سانحے سے متعلق تمام حقائق اور شواہد کو بڑی چالاکی اور ہوشیاری کے ساتھ ختم کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 267551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش