0
Tuesday 28 May 2013 10:17

یکم جون کو پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت رانا محمد اقبال خان کریںگے

یکم جون کو پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت رانا محمد اقبال خان کریںگے
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے طلب کئے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال خان کریں گے۔ ہفتہ کی صبح 10 بجے طلب کئے گئے اجلاس میں پہلے روز نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں میں سے 293 پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ دو حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 66 جبکہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 8 ہے۔ پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب کئے جانے کی تجویز تھی جو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے یکم جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوسرے روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، جبکہ تین جون کو دونوں عہدوں کا انتخاب ہوگا۔ جس کے بعد وزیراعلٰی پنجاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کو باقاعدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلٰی کا امیدوار نامزد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 268123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش