0
Friday 28 May 2010 13:33

مسلمان اپنا مذہب تبدیل کریں،امریکہ میں پامیلا گیلر کی شرانگیز مہم،مسلمانوں کا احتجاج

مسلمان اپنا مذہب تبدیل کریں،امریکہ میں پامیلا گیلر کی شرانگیز مہم،مسلمانوں کا احتجاج
نیویارک:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق امریکہ میں اسلام مخالف مہم اس وقت ایک سنگین رخ اختیار کر گئی،جب نیو یارک شہر کی سڑکوں پر چلنے والی بسوں پر ایسے بڑے سائز کے اشتہارات لگے نظر آئے،جن میں مسلمانوں کو اپنا مذہب چھوڑنے کی دعوت دی گئی ہے۔یہ مہم ”امریکہ کی اسلامائزیشن روکو“ نامی تنظیم کی سربراہ 51 سالہ یہودی خاتون پامیلا گیلر نے شروع کی ہے،اور بسوں پر اشتہارات کیلئے ہزاروں ڈالر ادا کئے ہیں۔
 اپنی اس شرانگیز مہم کے بارے میں پامیلا گیلر نے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو وسائل کی فراہمی میں ان کی مدد کرنا ہے،جو اپنا مذہب چھوڑنے کے معاملہ میں خوفزدہ ہیں۔اس شرانگیز مہم پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی تنظیم"کونسل برائے امریکی،اسلامی تعلقات"نے شدید احتجاج کیا ہے۔تنظیم کی نیویارک برانچ کی سربراہ فائزہ علی نے کہا ہے کہ اشتہارات کی یہ بات قطعی جھوٹ اور بے بنیاد ہے کہ مسلمانوں پر اسلام سے وابستگی برقرار رکھنے کیلئے جبر کیا جاتا ہے جبکہ مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ایمان ہرگز سچا ایمان نہیں ہو سکتا جو جبراً کسی پر ٹھونسا گیا ہو۔ 
فائزہ علی نے کہا کہ پامیلا گیلر ماضی میں بھی مسلمانوں کیخلاف بولتی رہی ہیں اور اب یہ اشتہارات بھی مسلمانوں کیخلاف ان کی مہم میں ایک پیشرفت ہے۔
گیلر نے ایسے ہی اشتہارات میامی میں چلنے والی بسوں پر بھی لگوائے،جن پر مسلمانوں نے شدید اعتراضات اور احتجاج کرتے ہوئے انہیں نفرت پھیلانے کی مہم قرار دیا۔پامیلا گیلر ڈیٹرائٹ میں بھی بسوں پر ایسے اشتہارات لگوانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔یہ یہودی عورت گراﺅنڈ زیرو کے قریب مسجد کی تعمیر کیخلاف مہم چلانے میں پیش پیش ہے،جبکہ شہر کا کمیونٹی بورڈ زبردست بحث کے بعد بدھ کو مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے چکا ہے۔گیلر اپنے بلاگ پر بھی اسلام پر حملوں سے باز نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 26879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش