0
Thursday 30 May 2013 13:58

تحریک انصاف کے اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب

تحریک انصاف کے اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق رائے کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے کہا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب کر لیے جائیں۔ اگر اتفاق نہ ہوا تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے پارلیمانی لیڈرز کو اپنے چیمبر میں بلایا تھا۔ جس کے بعد اپوزیشن اراکین اسمبلی کو بھی چیمبر میں بلایا۔ اپوزیشن اور تحریک انصاف میں اتفاق کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی خیبر پختونخوا میں رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کریں گے تاہم اپوزیشن بنچوں پر ہی بیٹھیں گے۔ جبکہ قومی وطن پارٹی کہتی ہے کہ اتحادیوں میں وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کو ریڈ زون ایریا قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 269006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش