0
Friday 31 May 2013 11:03

مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف سے ملاقات کرینگے، وزارتوں کا فیصلہ ہوگا

مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف سے ملاقات کرینگے، وزارتوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے درمیان مذاکراتی عمل مکمل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا کہ جے یو آئی کی ترجیحات میں پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق خارجہ پالیسی کی تشکیل، طالبان کے ساتھ گرینڈ جرگے کے ذریعے مذاکراتی عمل، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد، ایف اے تک مفت تعلیم اور مدرسے کی اسناد کو تعلیمی اسناد کے برابر درجہ دینا شامل ہے۔ مسلم لیگ نون نے ان ترجیحات کو تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد جے یو آئی کی حکومت میں شمولیت کا قومی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کا فیصلہ آج مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران ہوگا۔ ادھر مولانا فضل الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 269258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش