0
Friday 31 May 2013 18:06

پی ایل ایف کی ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے 7 جون کو احتجاجی مظاہروں کی اپیل

پی ایل ایف کی ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے 7 جون کو احتجاجی مظاہروں کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 جون کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں ہونیوالے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں۔ رہنماؤں نے بتایا کہ 7 جون کو دنیا بھر سے ہزاروں افراد مصر کے راستے غزہ پہنچیں گے جہاں سے تحریک آزادی القدس میں شامل ہوتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی طرف مارچ کریں گے جسے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا نام دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر سنہ 1948ء سے سنہ 1967ء تک کے ایام روزانہ ہی نکبہ کی مانند رہے ہیں لہذٰا دنیا کو یوم نکبہ کے ساتھ ساتھ یوم نکسہ کو یاد رکھنا چاہئیے اور اس برس یوم نکسہ کے موقع پر دنیا بھر سے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کیا جا رہا ہے جو غزہ سے القدس کی جانب ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان کے عوام 7 جون کو یوم نکسہ کے موقع پر گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں اور فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا ثبوت دیں۔ واضح رہے کہ جون 1967ء میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا اور اس حملے کے بعد شروع ہونے والی چھ روزہ ہولناک جنگ میں القدس پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط قائم ہوا، دنیا بھر مین اور فلسطین میں اس دن کو یوم نکسہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 269375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش