0
Saturday 8 Jun 2013 19:54

لوڈشیدنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا، ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا، خواجہ آصف

لوڈشیدنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا، ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی بھی ڈیڈ لائن دینے سے انکار کر دیا، کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں ہفتے یا مہینے نہیں سال لگیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ڈید لائن نہیں دے سکتے، لوڈشیدنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا پہلی ترجیح لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنا ہے، رمضان میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی، جس کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، تیرہ چودہ سال کا ملبہ صاف کیا جائے گا، افسران کی تبدیلی پالیسی کا حصہ ہے، کرپشن کا خاتمہ کرینگے۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تو عوام کو آگاہ کرینگے، ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ ہو گی، کسی کیساتھ تفریق نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کو پانچ سال ملے تھے مگر انہوں نے ضائع کر دیئے۔ بعد ازاں وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی اپنے عہدے کا چارج سبھال لیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے، پہلی ترجیح لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ اس بحران پر جلد ازجلد قابو پا لیں تاہم ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے کہا ریلوے کے ایماندار افسروں سے دوستی اور کام چوروں سے دشمنی ہو گی۔ انہوں نے ریلوے ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں مقصد نظام میں تبدیلی ہے سیاست کرنا نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 271696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش