0
Sunday 9 Jun 2013 10:24

بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، برجیس طاہر

بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، برجیس طاہر

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اپنی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ مسئلے کے حل سے دونوں ممالک کے وسائل عوام کی بہتری پر استعمال ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں پارٹی پالیسی کے مطابق کام کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ادارے مضبوط نہ ہوئے تو ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ ان کی جماعت تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اور تمام معاملات میں انھیں ساتھ لے کر چلے گی۔

خبر کا کوڈ : 271824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش