0
Sunday 9 Jun 2013 13:13

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اسے ختم نہیں کرینگے، سرتاج عزیز

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اسے ختم نہیں کرینگے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، خصوصی معاون طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ سرتاج عزیز سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات کے وقت مشیر خارجہ طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں جرمن وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کیلئے اہم ہے۔ اگلے مرحلے میں پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری پر مذاکرات ہونگے۔ ڈرون حملوں کا معاملہ پاکستان کیلئے بہت حساس ہے۔
 
سرتاج عزیز نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ سے اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ اکتوبر میں پاکستانی وفد جرمنی کا دورہ کرے گا، جس میں سرمایہ کاری کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عسکری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ منصوبہ ختم نہیں کرینگے، اسے جاری رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، بھارت کو پسندیدہ ترین قرار دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے اعلٰی ترین سطح پر مذاکرات میں بات چیت ہوئی۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ڈرون سے متعلق جو نئی پالیسی مرتب کی ہے اس پر پاکستان امریکہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ڈرون حملے پاکستانی حکومت اور عوام کیلئے بہت حساس معاملہ ہے۔ پاکستان کو 2013-14ء کے دوران 93.5 ملین یورو امداد دینگے۔ پاکستان جرمنی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ چیمبر آف کامرس تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے 9 کروڑ 35 لاکھ یورو کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ یہ رقم 2013-14ء کے دوران توانائی، تعلیم، صحت پر خرچ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 271897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش