0
Tuesday 11 Jun 2013 08:59

پاک ایران گیس امن معائدہ تمام اسلامی ممالک کیلیے مشعل راہ ہے، علامہ اظہار بخاری

پاک ایران گیس امن معائدہ تمام اسلامی ممالک کیلیے مشعل راہ ہے، علامہ اظہار بخاری
اسلام ٹائمز۔ چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ مسترد کر کے ایران کے ساتھ گیس منصوبہ جاری رکھ کر جمہوری حکومت جراتمندی کا مظاھرہ کرے۔ ایران گیس منصوبہ امریکی ایماء پر ختم کرنے سے پاکستان کی خود مختاری کو شدید دھچکا لگے گا۔ امریکہ جب پاکستان کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا، توحکومت بھی اسے زیادہ سر پہ نہ چڑھائے۔ ضرب کلیمی استعمال کیے بغیر دنیا کفر سازشوں سے باز نہیں آئیگی۔ پاکستان کی سلامتی سے ہماری سلامتی وا بسطہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر خانہ فرنگ ایران محمد اکبر اکبری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا پاک ایران امن گیس لائن منصوبے کے اس تاریخی معائدے کا قوم کو بہت عرصے سے انتظار تھا۔ پاک ایران گیس معائدہ بر قرار رکھناحکومت کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہوگا۔ گیس کے بعد اب دونو ں اسلامی ممالک کو تیل کے منصوبے کا بھی معائدہ کرنا چائیے۔ تاکہ اسلامی ممالک غیر کی غلامی سے نکل کر اپنے اسلامی اقدرا کے تحت تجارت کو فروغ دے سکیں۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ معاشی و اقتصادی پالیسیوں میں مزید وسعت دینی چائیے۔ ہم امریکہ سے ڈر ڈر کر کب تک اپنوں سے جدا رہیں گے۔ تمام ممالک خصوصی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنا پاکستان کے منشور کا حصہ ہے ۔پاک ایران معائدہ اس بات کا ثبوت ہے، کہ دونوں ممالک ترقی کی منزلیں تہہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنائیں گے ۔ایران کا ایٹمی نظام اس کا حق ہے، اب اس بنیاد پر کہ امریکہ نے اس پرپابندی لگا رکھی ہے۔ تو یہ تعصب اور حسد کی انتہاء ہے، کہ وہ خود ایٹم بم کے انبار لگا رہا ہے۔ اور اسلام کے نام لیو اپر پابندیاں لگا رہا ہے۔

پاکستان ایک خود مختار اور آزاد مملکت ہے ، وہ امریکہ کا غلام نہیں، کہ اس کے ہر ناجائز فیصلوں کی تائید کی جائے ۔پاک ایران کے مابین ہونے والاگیس امن معائدہ تمام اسلامی ممالک کے لیے مشعل راہ ہے۔ امریکی غلامی کے حصار سے باہر نکلنے کے لیے تمام اسلامی ممالک تجارت و صنعتوں کو فروغ کیلیے زیادہ سے زیادہ معائدے کریں۔ اس سے اسلام دشمنوں کے عظام خاک میں مل جائیں گے۔ پاکستان معاشی لائینیں مضبوط بنا کر ثابت کر دے، کہ وہ صرف اسلامی یا ایٹمی نہیں، بلکہ معاشی میدان میں بھی ایک مضبوط ملک ہے۔ پاک ایران امن گیس کی لائن جڑ تے ہی دھشتگردی کے تمام راستے خود بخود بند ہو جائیں گے۔ پاکستان کا ایران کے ساتھ معاشی و اقتصادی پالیسیوں پر پوری قوم خوش ہے۔
خبر کا کوڈ : 272412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش