0
Tuesday 11 Jun 2013 17:10

پیپلز پارٹی سندھ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، علی اکبر گجر

پیپلز پارٹی سندھ میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ میں وہ تمام منصوبے وہیں سے شروع کئے جائں گے جنہیں 1999ء میں ایک آمر نے بلڈوز کیا تھا۔ کراچی میں میٹرو بس کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کا سندھ کی عوام کے لئے پہلا تحفہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ماضی میں اچھی حکمرانی کی روایات پر عمل کیا ہوتا تو آج سندھ کے وزیروں کو آہ و فغان کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ اگر سندھ کے حکمران کراچی میں آگ و خون کی ہولی کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے تو وفاق کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے مسلم لیگ (ن) ضلع شرقی کے سینئر ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1997ء کی طرح سندھ کے بے زمین ہاریوں میں سرکاری زمینوں کی تقسیم کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔ سندھ کے بے زمین ہاریوں میں 16 ایکڑ فی خاندان زمین کا منصوبہ دوبارہ سے قابل عمل بنا کر سندھ کے بے زمین ہاریوں کو ملکیتی حقوق دئے جائیں گے۔
 
علی اکبر گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔ کراچی میں لاشیں گرانے کا عمل دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کے اتار چڑھاﺅ سے سندھ حکومت کی کارکردگی کا معیار جانچا جا سکتا ہے۔ کراچی کے صنعتکار، کاروباری طبقہ مایوسی کے عالم میں مرکزی حکومت کی جانب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مسلم لیگ (ن) کے پیش نظر پاکستان کی معاشی ترقی ہے جس کے لئے نواز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کی جانشینی کا حق ادا کرتے ہوئے چھوٹے صوبوں کے مفادات کو سرفہرست رکھا ہے تاکہ بین الصوبائی ہم آہنگی پیدا کرکے صوبوں میں امن و امان قائم کیا جا سکے جو معاشی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 272603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش