0
Wednesday 12 Jun 2013 21:09

خواتین و بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مفتی لیاقت علی رضوی

خواتین و بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مفتی لیاقت علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک کے رہنماؤں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی، ملک عبدالرؤف، علامہ عطاءالرحمن دھنیال، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے فیصل آباد میں پنجاب پولیس کی جانب سے گھروں کے اندر داخل ہو کر خواتین، مردوں اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے، ان کی املاک کو نقصان پہنچانے اور بدترین لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا خواتین و بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پنجاب حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ پنجاب پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں لیکن آج تک کسی پولیس اہلکار کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی جس سے پولیس کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔

بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔ پورا نظام مملکت تباہی کے دہانے پر ہے۔ فیکٹریاں صنعتیں کارخانے بند پڑے ہیں۔ اگر گرمی کے ستائے لوگ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تو اس پر پولیس گردی ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں سرکاری اداروں اور قومی املاک کا نقصان کرنے والے بھی قومی مجرم ہیں ان کے خلاف آئینی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے کاروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد میں پولیس و ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور حکومت پنجاب فیصل آباد کے شہریوں کے مالی نقصان کا ازالہ کرکے عوام سے معافی مانگے۔
خبر کا کوڈ : 273050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش