0
Sunday 16 Jun 2013 19:15

ملتان، کراچی میں کارکنوں کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کا مظاہرہ

ملتان، کراچی میں کارکنوں کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام چوک حرم گیٹ ملتان پر کراچی میں متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ساوتھ پنجاب کے صدر سید شمشاد جعفری نے کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ نے قتل و غارت کی انتہا کردی ہے۔ متحدہ کے کئی کارکن لاپتہ اور بے شمار مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور لاپتہ کارکنوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیں۔ ریاستی ادارے اس آپریشن کو روکیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے کراچی بچاو پاکستان بچاو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں ادریس جامی، راو خالد، رانا ابوبکر، عمران گاڈی، جاوید چیمہ، شفیق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 274085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش