2
0
Tuesday 18 Jun 2013 00:04

کوئٹہ طالبات، مریض اور عوام دہشتگردوں کی شقاوت کا نشانہ!

کوئٹہ طالبات، مریض اور عوام دہشتگردوں کی شقاوت کا نشانہ!
رپورٹ: سید تصور کاظمی

ہفتے کے روز کوئٹہ شہر دہشت گردوں کی ایک اور بزدلانہ کاروائیوں کا ہدف بنا اب کی دفعہ دہشت گردوں نے یونیورسٹی کی طالبات کو اپنی شقاوت کا نشانہ بنایا اس بزدلانہ کاروائی میں 12طالبات موقع پر جان بحق 20دیگر طالبات شدید زخمی ہوئیں۔ دہشت گردوں نے اس بزدلی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بولان میڈیکل کمپلیکس پر تاک میں بیٹھے دہشت گردوں کے ایک ٹولے نے بلاتفریق فائرنگ شروع کردی جس کی زد می بم دھماکوں میں زخمی ہونے والی خواتین اور عام مریض آگئے اور اس طرح ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایک ڈاکٹر اور چار دیگر نرس جان بحق ہوئیں، جبکہ کئی افراد اور خواتین زخمی ہوئے۔ اس سے قبل دہشت گردوں کے ایک اور شرمناک واقع میں زیارت میں بابائے قوم کی آخری دنوں میں رہنے والی تاریخی عمارت بم دھماکے میں جل کر تباہ اور فائرنگ میں ایک پولیس کانسٹبل جان بحق ہوا اس طرح دہشت گردوں نے بلوچستان پر ایک بار پھر یلغار کرکے وفاق اور صوبوں میں قائم ہونے والی حکومتوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے کرتوتوں سے باز آنے والے نہیں اور جو سیاسی سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے ذریعے ملک میں جاری کشت و خون کے سلسلہ پر قابو پانے کی کوشش کی جائیگی اس کی نفی ہو گئی ہے، بلکہ اب تو دہشت گردوں نے خواتین کو اس بڑے پیمانے پر اپنی بزدلانہ کاروائی کا نشانہ بنا کر ملک میں جاری تشدد اور قتل و غارت گری کے سلسلے کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے۔ 

اگرچہ دہشت گردی کی ان مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے لیکر ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و سماجی انجمنوں کی طرف سے شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں اتوار کے روز سوگ منایا گیا اور قومی اسمبلی میں ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی تاہم بلوچستان میں جس پیمانے پر دہشت گردی اور خواتین و مریضوں کو دہشت و بربریت کا بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا اس کے سامنے قومی سطح پر جس طرح کا رد عمل دکھانے کی ضرورت ہے اس کا اظہار کہیں نظر نہیں آرہا ہے حالانکہ ان دہشت گردانہ واقعات کی ذمہ داری کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے ایسے حالات میں حکومت اور مقتدر قوتوں کو ان دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاتاخیر کاروائی کرتے ہوئے ان کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے ورنہ مزید تاخیرسے ان کے حوصلے بڑھیں گے اور ملک اور قوم کو ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 274487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United Kingdom
An intime and nice article
Pakistan
very nice Nazar bhai
منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش