0
Friday 21 Jun 2013 18:46

پشاور مدرسہ حسینہ پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے،محفوظ مشہدی

پشاور مدرسہ حسینہ پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے،محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کا ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور خودکش حملوں کی آنیوالی نئی لہر پر سنی ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان و ممبر پنجاب اسمبلی پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے کی اس موقع پر اجلاس میں موجود شرکاء نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور خودکش حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پشاور میں ہونے والے مدرسہ حسینیہ پر حملے کی شدید مذمت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے تمام حدیں عبور کر لی ہیں، نہ کوئی جنازہ، نہ مدرسہ، نہ مسجد، نہ دربار اور نہ کوئی فوجی تنصیبات ان حملوں سے محفوظ ہیں، تمام مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اکٹھے ہو کر بیٹھیں اور اس خودکش حملوں اور دہشت گردی پر حتمی رائے دیں، ہم مذہبی جماعتوں کے قائدین اور علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا پوری دنیا کے معاملات کا ٹھیکیدار بننے سے پہلے اپنے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود طالبان کی طرف سے خودکش حملوں سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کی سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے سے ہی ملک عزیز میں حقیقی امن و امان قائم ہو سکتا ہے، خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مزاراتِ اولیاء کرام کی جلد از جلد فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 275567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش