0
Saturday 22 Jun 2013 09:10

بھارتی وزیراعظم کی کشمیر آمد پر لالچوک سرینگر کا محاصرہ، راہگیروں کی شناختی پریڈ

بھارتی وزیراعظم کی کشمیر آمد پر لالچوک سرینگر کا محاصرہ، راہگیروں کی شناختی پریڈ
اسلام ٹائمز۔ لالچوک سرینگر میں جمعہ کو قابض فورسز نے اچانک محاصرہ کرکے راہگیروں کی جامہ تلاشی لی اور ان سے پوچھ تاچھ کی، بتایا جاتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی آمد سے قبل سیکورٹی کو ممکن بنانے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پورے شہر سرینگر میں سیکورٹی کو الرٹ رکھا گیا ہے، جمعہ کی دوپہر پولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد اچانک لالچوک میں نمودار ہوئی اور گھنٹہ گھر، کورٹ روڑ، پلیڈیم گلی اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لیا، اس موقعہ پر مصروف ترین بازاروں میں اتھل پتھل مچ گئی اور اچانک محاصرے سے لوگ حیران ہوگئے جبکہ کچھ دیر کیلئے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر رہیں، پولیس نے کئی جگہوں پر راہ چلتے لوگوں کو روکا اور انہیں قطاروں میں کھڑا کرکے ان کی شناختی پریڈ کروائی، اس صورتحال کی وجہ سے لالچوک میں کچھ دیر کیلئے نوے کی دہائی کے مناظر دیکھے گئے، پولیس نے راہگیروں کی جامہ تلاشی بھی لی، انکے شناختی کارڈ چیک کئے اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔
خبر کا کوڈ : 275682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش