0
Sunday 23 Jun 2013 00:16

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، احسن اقبال

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پلاننگ کمیشن نے نئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لئے پلاننگ کمیشن نے توانائی کے مختلف نئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہے۔ اس کا براہ راست اثر کاروبار پر بھی پڑتا ہے۔ اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ تیل کے بجائے دیگر سستے وسائل سے بجلی پیدا کی جائے جو صارفین کیلئے کچھ ریلیف لائے۔
خبر کا کوڈ : 275864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش