0
Monday 24 Jun 2013 06:37

سیاحوں کا قتل، قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور

سیاحوں کا قتل، قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے خلاف تحریک انصاف کی پیش کردہ مذمتی قرار داد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرار داد تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  پورے ایوان سمیت پوری قوم غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔ منظور کی گئی مذمتی قرارداد میں مرنے والوں کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کے ساتھ سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنائے جانے پر بھی زور دیا گیا، جب کہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تمام ملک دشمن عناصر کیخلاف فوری ضروری اقدامات کرے، واقعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے اور پاکستانی سیاحت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد پاکستان کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے غیر محفوظ بنانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 276135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش