0
Tuesday 2 Jul 2013 19:28

ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریگی، ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، ڈاکٹر عبدالمالک

ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریگی، ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، ڈاکٹر عبدالمالک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سانحہ ہزارہ ٹاون مین جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ہزارہ ٹاون پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات اٹھائے گی جس سے ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان انہتائی سنجیدہ اور افسردہ دکھائی دیئے۔ انہوں نے 15 روز کے دوران دو بڑے دھماکوں میں خواتین کو ٹارگٹ کرنے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا تمام سیاسی قوتوں کو مل کر موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ 30 جون کو ہونے والے سانحہ ہزارہ ٹاوں میں 30 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے، جن میں 54 زخمی سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ عمائدین سے بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کرے گی۔ وزیراعلٰی بلوچستان ہزارہ ٹاؤن دھماکے کے دو دن کے بعد ہزارہ ٹاون پہنچے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر بات چیت میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست کا محور امن و آشتی ہے، وہ ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ ٹاؤن دھماکے کے شہیدوں کے گھروں میں فاقہ نہیں ہونے دیں گے اور ہر وہ قدم اٹھائیں گے جن سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 278963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش