0
Tuesday 2 Jul 2013 23:47

رواں سال 1لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے، سردار یوسف

رواں سال 1لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے، سردار یوسف
اسلام ٹائمز۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کی جانب حج کوٹہ میں کٹوتی صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ تمام ممالک کیلئے ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے حج کوٹہ میں کٹوتی سے متعلق استثناء دینے کی اپیل کی ہے تاہم کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد کوٹہ حکومت کے پاس ہے جبکہ 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کیلئے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 86 ہزار جبکہ پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کے ذریعے57 ہزار 347 پاکستانی حج کی سعادت کر سکیں گے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اگر کٹوتی نہ کی جاتی تو 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانیوں نے حج کرنا تھا۔ سیکرٹری مذہبی امور شاہد خان کا کہنا تھا کہ 20 فیصد کٹوتی سے پاکستان کو سوا ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کے دوران ٹور آپریٹرز ہال میں گھس آئے اور حج کوٹہ میں کمی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ٹوور آپریٹرز نے پریس کانفرنس سے باہر نکالے جانے پر بھی احتجاج ختم نہ کیا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 278997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش