0
Tuesday 2 Jul 2013 19:44

کوئٹہ، وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان کیلئے اعلٰی سطح اجلاس جاری

کوئٹہ، وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان کیلئے اعلٰی سطح اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس جاری ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر آج کوئٹہ پہنچے۔ اُن کا استقبال وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کیا، وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات پرویز رشید، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔ اس وقت وزیراعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس جاری ہے، جس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر گورنر اور وزیراعلٰی بلوچستان نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم ہزارہ کیمونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اعلٰی سطح اجلاس جاری ہے، جس میں کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 278968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش