0
Friday 5 Jul 2013 00:51

مشکل گھڑی میں پوری پارٹی گیلانی کے ساتھ ہے، صدر زرداری

مشکل گھڑی میں پوری پارٹی گیلانی کے ساتھ ہے، صدر زرداری

اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے بیٹے کے اغواء کے غم میں برابر کے شریک ہین۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ملتان سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ صدر زرداری آج مختصر دورے پر ملتان پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے بیٹے کے اغوا پر اظہار ہمدردی کیا۔ ملتان ائیر پورٹ پر یوسف رضا گیلانی نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔ صدر نے یقین دہانی کروائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف وہ بلکہ پوری پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل پر بھی گفتگو کی۔

خبر کا کوڈ : 279743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش