0
Friday 5 Jul 2013 19:23

مہاجر قوم پشیمان ہے کہ ایک دھوکے باز شخص کے پیچھے قیمتی سال ضائع کر دئیے، آفاق احمد

مہاجر قوم پشیمان ہے کہ ایک دھوکے باز شخص کے پیچھے قیمتی سال ضائع کر دئیے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر قوم اس وقت تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے ایک طرف پڑھے لکھے اور سمجھ دار لوگ اس بات پر حیران بھی ہیں اور پشیمان بھی کہ انہوں نے ایسے شخص کے پیچھے اپنے قیمتی سال ضائع کر دیئے جس نے قوم کو دھوکا دیا اور اسے لوٹ کر لندن میں اپنے اور اپنے رشتے داروں کے لئے اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں۔ دوسری طرف وہ جذباتی نوجوان بھی ہیں جو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اداروں سے تصادم کی تیاری کر رہے ہیں۔ جسے عوام نہ پہچان سکی اسے برطانیہ نے بے نقاب کر دیا۔ مہاجر قوم کی بقاء کے لئے مہاجر نوجوانوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے آنے والے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آفاق احمد نے کہا کہ یہ وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا ہے مجرم کوئی بھی ہو جلد،بادیر بلآخر اسے انجام کو پہنچنا ہے ایسی صورت میں تصادم کا راستہ قوم کے لیے تباہ کن ہوگاجو تصادم سے بچے گاوہی بچے گاہمیں اپنے نوجوانوں کو بچانا ہوگا کیونکہ ایک طویل عرصے میں جذباتی اور منزل نہیں رہنما جیسے جاہلانہ نعروں سے مہاجرقوم دوسری قوموں سے بہت پیچھے رہ گئی ہے علم اور معاشی ترقی کے میدان میں دوسری قوموں کے برابر آنے میں بہت محنت اور وقت لگے گااور اس جدوجہد میں مہاجرنوجوانوں کی قوم کو ضرورت ہے اس لیے مہاجرنوجوان اپنے آپ کو بامقصد جدوجہد کے لیے تیار کریں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب مہاجرنظرئیے سے جڑا ہر نوجوان مہاجر پرچم تلے متحد ہوکر مہاجرجدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 279972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش