0
Sunday 7 Jul 2013 01:14

خیبر پختونخوا کو ایف سی پلاٹونز واپس کی جائیں، عمران خان

خیبر پختونخوا کو ایف سی پلاٹونز واپس کی جائیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سے ایف سی پلاٹونز واپس صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور آئے، اس دوران انہیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں حکام نے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جبکہ آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کی صورتحال پر عمران خان کو بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کو ایف سی پلاٹونز واپس کی جائیں جو ملک کے دیگر شہروں میں خدمات انجام دے رہی ہیں تاکہ فاٹا اور بندوبستی اضلاع کو ملانے والے علاقوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 280391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش