0
Sunday 7 Jul 2013 19:45

گورننس سسٹم میں سیاسی مداخلت نقصان اور تباہی ہے،عمران خان

گورننس سسٹم میں سیاسی مداخلت نقصان اور تباہی ہے،عمران خان
اسلا ٹاٹمز۔ ایک روزہ دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوان اُن کی سیاسی قوت ہیں تبدیلی کے ایجنڈے کو حقیقی شکل دینے میں اُن کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے تاکہ مستقبل میں انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے کیونکہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کا زینہ ہے۔

اُنہوں نے الیکشن پراسس کو انسانی تاریخ میں میرٹ کی بنیادی اکائی اور مشاہدات اور تجربات کا نچوڑ اور گورننس سسٹم میں سیاسی مداخلت کو سسٹم کے لئے نقصان اور تباہی قرار دیا ۔ اُنہوں نے اس امر کو حوصلہ افزا اور خوش آئند قرار دیا کہ حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر عوام خصوصاً نوجوانوں اور خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ماضی میں پولنگ ڈے پر ملک کے بڑے بڑے شہروں کی سڑکیں ویران ہو تی تھیں۔ اس بار پولنگ ڈے کو عید کا سماں تھا اور لوگوں کا جو ش و جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا۔ لاہور اور کراچی میں دھاندلی کے ذریعے تبدیلی کا رخ موڑا گیا لیکن یہ تبدیلی کسی نہ کسی شکل میں خیبرپی کے میں اُبھر کر سامنے آئی ہے۔

اُنہوں نے پارٹی کے اندرونی انتخابات کو جمہوری استحکام کے لئے ایک کامیاب پیش رفت اور دوسروں کے لئے ایک تقلید قرار دیا جس کے مستقبل میں تمام جماعتوں پر اثرات مرتب ہوں گے تاہم اُنہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میںجو غلطیاں اور کمزوریاں ہو ئی ہیں اُن کے ازالے کے لئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے گاکہ کوئی بھی اُمیدوار پارٹی کے منشور اور فیصلوں کے خلاف نہیں جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 280574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش