0
Sunday 7 Jul 2013 19:35

وزیراعلٰی پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے سے انکار

وزیراعلٰی پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پی کے حکومت میں سرکاری عہدوں پر براجمان پارٹی رہنماﺅں کو جماعتی عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی تاہم وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم پارٹی اور حکومتی عہدے اکٹھے چلا سکتے ہیں تو پارٹی چیئرمین کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔
عمران خان نے خیبر پی کے حکومت میں سرکاری وزراء کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ کے لئے خود کو جماعتی ذمہ داریوں سے آزاد کریں تاکہ وہ صحیح طور پر صوبے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہفتہ کو عمران خان نے اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو پارٹی عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خیبر پی کے اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری عہدہ ملنے کے بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا کہ وزرات اعلٰی تو چھوڑ سکتا ہوں مگر پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزراء سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ گذشتہ روز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 280566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش