0
Monday 8 Jul 2013 18:19

ہنگو میں خودکش دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ہنگو میں خودکش دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے دوآبہ میں تورا وڑی اڈے کے قریب بارود سے بھری موٹرسائیکل ایک کار سے ٹکرا دی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔۔ بس اڈے پر کھڑی سات گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں مقامی قبائلی عمائدین ملک حبیب اللہ اور ممتاز ملک سوار تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کی سرحد پر واقعہ دوآبہ پہلے بھی شدت پسندی کا شکار رہا ہے۔ 7 مئی کو بھی مذہبی جماعت کے جلسہ قریب بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 280927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش