0
Thursday 11 Jul 2013 23:38

نواز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، 5 گھنٹے تک سکیورٹی امور پر بریفنگ

نواز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، 5 گھنٹے تک سکیورٹی امور پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملکی امور پر پانچ گھنٹے تک بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے ہدایت کی ہے۔ وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد نواز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ تھا، جہاں انہیں 5 گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعظم کے عسکری قیادت سے مختلف سوالات بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو ملکی امور پر پانچ گھنٹے کی تفصیلی بریفنگ دی، درپیش چیلنجز اور سدباب کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس آئی حکام نے وزیراعظم کو سکیورٹی اُمور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، مشیر خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکام کے ہمراہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔ اِس موقع پر ادارے کے اعلٰی عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی اور دیگر حکام نے سکیورٹی امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک افغان سرحدی صورتحال اور متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس موقع پر آئی ایس آئی حکام سے متعدد سوالات بھی پوچھے۔ اس دوران نئی سکیورٹی پالیسی کے حوالے سے عسکری حکام سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں کے درمیان مؤثرا ور مربوط رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 282134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش