0
Friday 12 Jul 2013 21:39

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نئی خارجہ پالیسی تشکیل دینا ہو گی، لیاقت بلوچ

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نئی خارجہ پالیسی تشکیل دینا ہو گی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ، سینیٹ کی امور خارجہ و کشمیر کمیٹی کے ارکان کو وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ’’ افغانستان میں بھارت کے سات قونصل خانے اور تربیتی سنٹرز بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو ہر طرح کے وسائل فراہم کر رہے ہیں اور بھارت بلوچستان میں ہر طرح کی بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے۔‘‘

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بھی ہر فورم پر اس موقف کا اعادہ کیا تھاکہ ملک بھر ، بالخصوص بلوچستان میں ہر طرح کی دہشت گردی میں بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ، رپورٹ کے بعد اب حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اور وہ اب سفارتی سطح پر بھارت کے خلاف قدم اٹھائے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے ۔ کشمیر پر اس نے غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے ، پاکستانی دریاؤں کے پانی پر آبی جارحیت کا مرتکب ہورہاہے لیکن حکومت اور اس کے پروردہ بھارت سے تجارت کرنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بھارت کے ساتھ نہ صرف تجارت بلکہ اس کے ساتھ سیاسی ،سفارتی، خارجی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہاکہ فوڈ سٹریٹ انار کلی میں دھماکہ میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قومی مسلمہ اصولوں پر داخلہ و خارجہ پالیسی ترتیب دے ، ممکنہ آل پارٹیز کانفرنس میں قومی رہنماؤں کے سامنے بھی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تصدیق کی رپورٹ پیش ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 282438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش