0
Saturday 13 Jul 2013 10:15

سرینگر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے کئی نوجوان زخمی

سرینگر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے کئی نوجوان زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں کل اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مزار شہداء کی طرف مارچ کررہے نوجوانوں کو پولیس نے روک لیا جس کے بعد پائین شہر کے بیشتر علاقوں میں طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں، پُرتشدد جھڑپوں اور شیلنگ کے بعد پائین شہر میں پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد اور نوہٹہ میں نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکالا اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مزار شہداء نقشبند صاحب کی جانب پیش قدمی کی، جلوس میں شامل لوگ جب نوہٹہ چوک سے آگے گذر گئے تو پولیس اور فورسز نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا جس کے بعد نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس کی کارروائی کیخلاف خشت باری شرو ع کی، یہ سلسلہ مزید کئی علاقوں تک پھیل گیا جس کے جواب میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی مقامات پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج کیا، اس کے بعد نوہٹہ، گوجوارہ، راجوری کدل اور ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پولیس پر سنگباری شروع کی جبکہ پولیس نے بھی جوابی پتھراو کیا۔

اس موقعہ پر بازاروں میں افراتفری پھیل گئی اور دکانیں و کاروباری ادارے آناً فاناً بند ہوگئے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہوکر رہ گئی، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشتعل نوجوانوں کا تعاقب کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں اشک آور گولے داغے، بعد میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی کمک ان علاقوں میں بھیج دی گئی جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوئی اورجھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 282506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش