0
Tuesday 15 Jun 2010 19:24

گرفتاری کا خوف،اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود بارک کا دورہ فرانس منسوخ

گرفتاری کا خوف،اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود بارک کا دورہ فرانس منسوخ
پیرس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق غزہ امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا نامی امدادی قافلے پر حملے نے جہاں دنیا بھر کے سامنے اسرائیل کا مسخ چہرہ پیش کر دیا،وہیں اس قافلے میں شامل ممالک نے ناصرف بھر پور احتجاج کیا بلکہ اس حملے کی تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
حال ہی میں فرانس کی جانب سے بھی اس قافلے پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں شامل فرانسیسی شہریوں نے اسرائیلی وزیرِ دفاع کی گرفتاری کا مطالبہ بھی پیش کر دیا ہے۔اس مطالبے کے سامنے آتے ہی اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پسینے چھوٹ گئے ہیں اور انہوں نے اگلے چند دنوں میں اپنا متوقع پیرس کا دورہ منسوخ کرنے کا علان کر دیا ہے۔ایہود بارک پیرس میں جاری بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں اسرائیل کے اسٹینڈ کا افتتاح اور فرانس کی دفاعی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرنے والے تھے،لیکن وہاں پہنچنے پر گرفتاری کے ڈر سے انہوں نے اپنا یہ پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
 واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل فریڈم فلوٹیلا نامی امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے سے کئی نہتے اور بے گناہ افراد مارے گئے تھے جسکے بعد دنیا بھر سے اس کے خلاف تنقید اور تحقیقات کے مطالبوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 28435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش