0
Saturday 20 Jul 2013 11:29

اسلام کی تبلیغ کیلئے حضرت خدیجہ (س) کا کردار بے نظیر ہے، ساجد علی ثمر

اسلام کی تبلیغ کیلئے حضرت خدیجہ (س) کا کردار بے نظیر ہے، ساجد علی ثمر
اسلام ٹائمز۔ اسلام کی اشاعت اور تبلیغ میں ہمیں کس طرح اپنے کردار کو ادا کرنا ہے اور جب ہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مانا ہے تو کس طرح ہمیں ان کی ہر بات کو ماننا ہوگا اور جسم و جان سے ان کی خدمت کرنا ہوگی، یہ بات ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا نے اپنے عمل سے ثابت کی اور دنیا پر یہ ثابت کیا کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی مانا ہے تو ان کے ہر حکم کو ماننا ہوگا۔ اسلام کی اشاعت اور ترویج میں جو کردار ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا نے ادا کیا وہ قیامت تک کوئی مرد و زن ادا نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
خبر کا کوڈ : 284931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش