0
Thursday 17 Jun 2010 10:47

افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،54 پاکستانی فوجی لاپتہ

افغان سرحد کے قریب  مہمند ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،54 پاکستانی فوجی لاپتہ
 پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان سرحد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے بعد 54 پاکستانی فوجی لاپتہ ہیں،جن کی تلاش جاری ہے،پاک فوج نے اہلکاروں کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاپتہ فوجیوں میں سے پانچ مل گئے ہیں،دوسری جانب افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ فوجی ان کی تحویل میں ہیں،جنہیں سرحد کے دونوں جانب رکھا گیا ہے جبکہ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 44 شدت پسند ہلاک اور 10 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری افسر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کوب تایا ہے کہ گزشتہ اتوار کو طالبان نے افغان سرحد سے متصل مہمند ایجنسی کے علاقے شونکڑئی میں گوارپری چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا،جہاں 65 اہلکار تعینات تھے،اب تک 11 اہلکاروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے جبکہ 54 کی کوئی خبر نہیں ہے۔اہلکار کے مطابق اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ حملے کے باعث فوجی سرحد پار کر کے افغانستان میں داخل ہو گئے ہوں۔ 
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاپتہ فوجیوں میں سے 5 مل گئے ہیں،جنہیں جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے،جبکہ باقی ماندہ کی تلاش جاری ہے۔
ادھر افغان حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل 10 پاکستانی اہلکار سرحد عبور کر کے افغانستان میں داخل ہوئے تھے،جنہیں افغانستان میں پاکستانی سفارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق افغان طالبان نے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فوسرز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں چالیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا دعٰویٰ کیا ہے۔طالبان کے ایک اہلکار نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ پیر کو اغوا کیے جانے والے چالیس اہلکاروں کو سرحد کے دنوں جانب رکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ تیس سکیورٹی اہلکار ان کے قبضے میں ہیں جبکہ دس اہلکاروں کو پاکستان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔
ادھر باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 44 شدت پسند ہلاک اور 23 گرفتار جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں،جھڑپ میں 10 دس جوان شہید بھی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خار کے علاقے غنڈئی اور سمئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی،جس میں 38 شدت پسند ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے جبکہ 23 جنگجووٴں کو گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران 10 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں 6 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 28537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش