0
Monday 22 Jul 2013 12:39

شامی حکومت روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، ظفر اقبال قادری

شامی حکومت روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، ظفر اقبال قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید ظفر اقبال قادری نے کہا ہے کہ شام میں حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار شریف کی بے حرمتی کے مذموم عمل پر ہر مسلمان سراپا احتجاج ہے۔ بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کی تعلیمات امن اور محبت پر قائم ہیں اس لئے آل رسول سے محبت کرنے والا کوئی بھی شخص ایسی مذموم حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مزار شریف کی بے حرمتی مجرمانہ فعل ہے۔ دہشت گردوں نے ایسا مذموم عمل کرکے فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی نا کام کوشش کی ہے۔ شامی حکومت ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اطہر صدیقی، قیصر اقبال قادری، عصمت اللہ نیازی، محمد اظہر، عتیق چشتی، نعیم اجمیری بھی موجود تھے۔ سید ظفر اقبال قادری نے مزید کہا کہ حضور اکرم (ص) کی نواسی ﴿س﴾ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بیٹی کے مزار اقدس کی بے حرمتی شرمناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید ﴿لع﴾ کے دربار میں کلمہ حق کہنے والی عظیم المرتبت ہستی بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار اقدس پر حملہ دہشت گردوں نے اسلام دشمنوں اور اغیار کے اشارے پر کیا۔
خبر کا کوڈ : 285653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش