0
Monday 22 Jul 2013 09:44

حکومت پاکستان روضہ بی بی زینبؓ کی بے حرمتی پر سخت احتجاج کرے، اظہار بخاری

حکومت پاکستان روضہ بی بی زینبؓ کی بے حرمتی پر سخت احتجاج کرے، اظہار بخاری
اسلام ٹائمز۔ چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے نبی پاک (ص) کی نواسی سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حُسین علیہ السلام کی بہن بی بی زینبؓ جنت کی شہزادی ہیں۔ روضے کی بے حُرمتی پر آنسو بہانے کی نہیں خون بہانے کی ضرورت ہے۔ جہادی ڈنڈا استعمال کیے بغیر دنیا کفر شرارت سے باز نہیں آئے گی۔ مسلمانوں کا احتجاج شیور مرغیوں جیسا ہے، جب مصیبت آتی ہے، تو چیختی چلاتی ہیں، اور پھر خاموش ہو کر بیٹھ جاتی ہیں۔ ترک جہاد نے مسلمانوں کو صرف احتجاج کا محتاج بنا دیا۔ روضہ کی بے حُرمتی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے امت مسلمہ کا اتحاد و جہادکا راستہ اپنانا ہوگا۔

اظہار بخاری نے کہا کہ دنیا کفر کبھی قرآن، کبھی صاحب قرآن، کبھی اہل بیت کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبی ایمانی کو چیک کر تی ہے۔ ہمارے کھوکھلے احتجاج پر مسکراتی ہے۔ امریکا کو اُسامہ کی ضرورت تھی، تو اس نے تین اسلامی ملکوں کو روندہ کر پاکستان سے اُسامہ اُٹھا کر لے گیا۔ کتنے افسوس کی بات ہے، 65 اسلامی ملکوں میں کوئی ایسا نہیں، جو توہین قرآن، توہین روضہ بی بی زینب (ع) کا بدلہ لے سکے۔ احتجاجی مظاھرے محض دل کی بھڑاس نکالے اور نفرت اظہار کا ذریعہ ہیں۔ اسلام دشمنوں کو ختم کرنے کیلیے بیانوں کی نہیں، میزائلوں کی ضرورت ہے۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، ایک نہ ایک دن یہ نواسی گستاخ رسول، عاشق رسول (ص) کی چُھری تلے آہی جائیگا۔ تمام جماعتیں ون شو کر نے کی بجائے اجتماعی طاقت کا مظاھرہ کریں۔ بکھری امت مسلمہ متحد ہو جائے، تو وہ دن دور نہیں، جب امریکا بھی روس کی طرح ٹکڑوں میں بیکھر جائیگا۔ امریکا اسلحہ کے زور پراسلام کی بڑھتی عظمتوں کو ختم نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 285572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش