0
Monday 21 Jun 2010 10:55

رابرٹ گیٹس نے افغانستان سے فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی

رابرٹ گیٹس نے افغانستان سے فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے صدر اوباما کی افغانستان سے انخلا شروع کرنے کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی سے فوج کی بڑی تعداد وہاں سے نہیں نکلے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں گیٹس کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انخلا کی رفتار اور نکالی جانے والی فوج کی تعداد حالات سے مشروط ہونگی،اور اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ حالات کا تعین افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل کریں گے۔ 
ایران کے بارے میں گیٹس نے کہا کہ معاشی پابندیاں تہران کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے کیلئے موثر ہتھیار ہے۔تاہم اس سے نمٹنے کیلئے عسکری کارروائی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔ادھر امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیان فینسٹین نے کہا ہے کہ طالبان کی پیشرفت جاری ہے اور افغانستان کا چالیس فیصد حصہ ان کے کنٹرول میں ہے۔اگر افغانستان ہاتھوں سے نکلا تو پھر اگلے مرحلے میں پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔یہ صورتحال بہت ہی گھمبیر ہو گی،کیونکہ پاکستان ایک جوہری ریاست ہے۔

خبر کا کوڈ : 28832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش