0
Saturday 3 Aug 2013 16:30

حیدرآباد میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد

حیدرآباد میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس کے زیر انتظام حیدرآباد میں عالمی یوم القدس کے موقع پر قدم گاہ مولا علی (ع) سے ریڈیو پاکستان تک القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد حیدر جوادی نے کہا کہ 1948ء میں ارض مقدس فلسطین پر صیہونی اسرائیلی قبضے کو امام خمینی نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا اور امت مسلمہ کی آزادی کی راہ میں جہاد کی صورت دکھائی۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد نسیمی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں حقیقی فرزندان اسلام امریکا اور اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ہم بھی مملکت عزیز پاکستان میں امریکا و اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے اور اسلام دشمنوں کے خلاف صف آراءرہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے روز میں تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نہ ہی ہم فلسطین پر قابض صیہونی اسرائیل کو کبھی تسلیم کریں گے کیونکہ فلسطین صرف فسلطینیوں کا اور اسکی آزادی صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد اور مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ 

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے نائب صدر مولانا محمد علی جرار نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیوں کو فلسطین میں مسلم خواتین کی پائمال ہونے والی عزتوں کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہے۔ انسانی حقوق کے چیمپئن تنظیموں کو فلسطین میں کتابیں اٹھا ئے اسکول جاتے ہوئے معصوم بچوں پر صیہونیوں کی جانب سے بموں کی یلغار اور گولیوں کی بوچھاڑ کے واقعات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ماﺅں بہنوں کی چیخ وپکار اور نالہ وفریاد کے مناظر دنیا کے باضمیر قوموں کو روز جھنجوڑتے ہیں مگر انسانی حقوق کے ادارے بے حسی کا شکار ہیں۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے صدر سید عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی رہ کے فرمان پر فلسطین کی آزادی کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں نے عالمی یوم القدس منا کر اس بات کا علان کیا ہے کہ مسلمانان عالم تمام تر صیہونی سازشوں کے باوجود متحد اور ولی امرالمسلمین سید علی خامنہ ای کی قیادت میں تمام مظلومین و مستعضفین جہان کے ساتھ ہم آواز ہیں۔ اصغریہ آرگنا ئزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند رضوی کہا کہ وہ دن کتنا خوبصورت اور خوشگوار ہوگا جس دن دنیا کے نقشہ سے اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے گا اور ہم سب مل کر اس ارض مقدس میں قبلہ اول کے اندر نماز ادا کریںگے اور دنیا پر امن کا راج ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 289431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش