0
Sunday 4 Aug 2013 16:15

دہشت گردی کا خطرہ، سینٹرل جیل حیدرآباد پر بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

دہشت گردی کا خطرہ، سینٹرل جیل حیدرآباد پر بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کراچی اور اندرون سندھ کی چند بڑی جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کے خطرے کی وجہ سے سینٹرل جیل حیدرآباد پر بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ جیل پر مشین گنیں نصب کر دی گئی ہیں جبکہ باہر بکتر بند گاڑی کی مدد حاصل کرنے کے ساتھ کئی حفاظتی چوکیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ سینٹرل جیل حیدرآباد پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے کسی بڑے خطرے کی اطلاع نہ ہونے کے باوجود دہشت گردی کی عمومی فضاء کی وجہ سے یہاں بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور اس طرح 300 سے زائد اہلکار حفاظتی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ جیل کے بیرونی صدر دروازے پر ایک بکتر بندگاڑی بھی تعینات ہے جبکہ اردگرد کئی عارضی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور جیل کی اندورنی چار دیواری کے ساتھ ساتھ سیکورٹی عملے کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جیل کے اندرونی مین گیٹ سمیت بلندی پر مشین گنیں بھی نصب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ سینٹرل جیل میں تین درجن کے قریب کالعدم تنظیموں کے افراد سمیت بڑی تعداد میں خطرناک قیدی موجود ہیں جبکہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں سزا یافتہ شیخ عمر سعید سمیت دیگر ملزمان بھی اسی جیل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 289672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش