0
Monday 5 Aug 2013 22:27

کوئٹہ، تخریب کاری کی کوشش ناکام، بارود سے بھرا رکشہ پکڑا گیا

کوئٹہ، تخریب کاری کی کوشش ناکام، بارود سے بھرا رکشہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے شہر میں تحریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مغربی بائی پاس پر بارود سے بھرا رکشا برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ فیاض سنبل نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ہزار گنجی کے علاقے میں مغربی بائی پاس پر ایک پیڑول پمپ کے قریب بارود سے بھرا ایک رکشا کھڑا کیا تھا۔ پولیس کی گشتی ٹیم نے رکشے کو مشکوک حالت میں کھڑا دیکھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی، جس نے آکر رکشے کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ رکشے میں بارود بھرکر اسے ریموٹ کنٹرول بھی لگایا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملے نے بارود کو ناکارہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ رکشے میں 200 کلو سے زائد بارود نصب کیا گیا تھا.
خبر کا کوڈ : 290069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش