0
Monday 12 Aug 2013 22:44

علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون سمیت دیگر دھماکوں میں ساڑھے تین ٹن بارود استعمال کیا گیا، کمانڈنٹ ایف سی

علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون سمیت دیگر دھماکوں میں ساڑھے تین ٹن بارود استعمال کیا گیا، کمانڈنٹ ایف سی

اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور کوئٹہ کے کمانڈنٹ کرنل مقبول شاہ نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 60 ٹن بارود قبضے میں لیا ہے۔ علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، آئی جی پولیس کی رہائش گاہ سمیت شہر میں ہونے والے بڑے دھماکوں میں ساڑھے 3 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کرنے والے آٹھ افراد کو مغربی بائی پاس کے پہاڑ سے گرفتار کیا ہے۔ جنہوں نے شہر پر راکٹ فائر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ گذشتہ دنوں ایف سی کے عملے نے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لیا تھا۔ دہشتگرد ایک کارروائی کرتے ہیں تو ہم ان کی ایک درجن سے زائد کارروائیوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ اسی لئے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

خبر کا کوڈ : 291805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش