0
Wednesday 14 Aug 2013 11:44

گورنر بلوچستان نے امن وامان کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اگست کو طلب کرلیا

گورنر بلوچستان نے امن وامان کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اگست کو طلب کرلیا

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی توثیق کے بعد صوبائی حکومت ایک اعلٰی سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔ جس میں تجربہ کار بلوچ، پشتون اور سندھی رہنما شامل ہوں گے۔ جو علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ کمیٹی میں اسمبلی کے اندر اور باہر موجود اثر و رسوخ رکھنے والے قبائلی رہنما شامل کیے جائیں گے۔ دریں اثناء گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 16 اگست کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عسکری گروپوں کے ساتھ عیدالفطر سے قبل مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہم تمام گروپوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے چاہیں وہ فرقہ وارانہ ہوں یا علیحدگی پسند۔

خبر کا کوڈ : 292229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش