0
Wednesday 14 Aug 2013 16:23

پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ،شاہ محمود قریشی

پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ،شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایل او سی کے معاملہ پر بھارت کی جانب سے موثر اقدامات نا اٹھائے گئے تو دونوں ممالک کے مابین نیویارک میں ہونے والی کانفرنس بے معنی ہوگی جنگ اور حالات میں کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملتان میں عید ملن پارٹی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ایل او سی کے معاملہ پر ان کی جماعت سے مشاورت مانگی تو ملکی سالمیت کے لئے وہ ضرور حکومت کو مشورہ دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان ہاٹ لائن موجود ہے اس کے باوجود کشیدگی بامعنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں کے پاس پہلا غیر ملکی وفد آئی ایم ایف کا پہنچا۔ اس لئے موجودہ حکومت نے بجلی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 292461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش