0
Wednesday 14 Aug 2013 05:12

حکمران بھارت سے دوستی کے چکر میں سب کچھ بھول چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

حکمران بھارت سے دوستی کے چکر میں سب کچھ بھول چکے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائداعظم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں آج ﴿بدھ﴾ 14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گئی، لیگی کارکنان مزار قائد پر حاضری دینگے۔ اندرون سندھ اور کراچی کے تمام عہدیداران بھرپور تعداد میں شرکت کرینگے جبکہ مسلم لیگ کے تمام تمام دفاتر کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان کی تکمیل کی ضرورت ہے۔ مفاد پرست سیاستدانوں کا ٹولہ آزادی کے نام پر کئی دہائیوں سے اقتدار کی میوزیکل چیئر کے کھیل میں مصروف ہے۔ ذاتی مفادات کی خاطر پوری قوم اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے نام نہاد لیڈروں کو ملک بدر کر دینا چاہئے۔ ان لوگوں کی غیر ذمہ دارانہ سیاست اور حکمت عملی کی بدولت ہر سال آزادی کے متوالے اور کئی قوم کے معماروں کو سیلاب کی بھپری ہوئی لہریں نگل جاتی ہیں اور کچھ نوجوان بے روزگاری اور فاقہ کشی سے تنگ آکر خود ہی موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے ممالک سے کہیں زیادہ وسائل ہمارے پاس موجود ہیں۔ قائداعظم کے بعد پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا مگر کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا پاکستان کبھی ختم نہ ہوا ہے۔ حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ وہ بھارت سے دوستی کے چکر میں سب کچھ بھول چکے ہیں جبکہ بھارتی سیاستدانوں نے پاکستان سے دشمنی کو اپنی کامیابیوں کے ساتھ جوڑ رکھا ہے۔ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والوں نے پاکستان کو پتھروں کے دور میں دھکیلنا شروع کر دیا ہے ایسے لوگوں کو ملک سے نکالے بغیر آزاد وطن اور شفاف انتخابات کی قومی خواہش بھی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 292238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش