0
Monday 19 Aug 2013 20:40

پاکستان کے ساتھ تعلق کے معاملے پر حکومت ميں کوئى اختلاف نہيں، بھارتی وزیر دفاع

پاکستان کے ساتھ تعلق کے معاملے پر حکومت ميں کوئى اختلاف نہيں، بھارتی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزير دفاع اے کے انٹونى نے آج واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے معاملے ميں جو رخ انہوں نے اپنايا ہے وہ پورى حکومت کا اجتماعى موقف ہے اور اس پر حکومت کے کسى بھى طبقے ميں اختلاف نہيں ہے، اے کے انٹونى نے کنٹرول لائن پر 6 اگست کو پاکستانى فوجيوں کے اسپيشل دستے کے حملے کے بارے ميں راجيہ سبھا ميں بيان کے بعد اراکين کے سوالوں کے جواب ميں کہا کہ اس واقعہ کا کنٹرول لائن پر ہمارے رويے اور پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات پر اثر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ يہ بات ہم نے بہت سوچ سمجھ کر کہى ہے اور جو کچھ ہم نے کہا ہے اس کا مطلب صد فيصد يہى ہے۔
خبر کا کوڈ : 293957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش