0
Wednesday 21 Aug 2013 03:11

نوازشریف کا قوم سے پہلا خطاب صرف نیک تمنائوں و خواہشات تک محدود تھا، لیاقت بلوچ

نوازشریف کا قوم سے پہلا خطاب صرف نیک تمنائوں و خواہشات تک محدود تھا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے پہلا خطاب صرف نیک تمنائوں و خواہشات تک محدود تھا۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے کوئی واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ قوم کا پیٹ تقریروں سے نہیں بھرے گا۔ یہ وقت انتخابات اور انتخابی منشور پیش کرنے کا نہیں، قوم کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے وعدوں کی تکمیل کاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مزید غیر ملکی قرضے لینے کا عندیہ دے کر قوم کو مایوس کیا ہے۔ بجلی، گیس، پٹرولیم، سی این جی گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی بے تحاشا اضافہ کر دیا گیاہے۔ کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قوم سے کیے گئے وعدے ہوا میں تحلیل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے واقعہ کے بعد دہشتگردی کی نام نہاد جنگ و امریکی ڈکٹیشن پر اپنائی گئی پالیسی جسے جنرل پرویز مشرف نے اپنایا، اسے صدر زرداری نے سینے سے لگایا اور موجودہ حکومت بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متفقہ قومی پالیسی اختیار کی جائے اور از سر نو داخلہ و خارجہ پالیسیاں قومی امنگوں کے مطابق ترتیب دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 294362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش