0
Monday 13 May 2024 12:43

مسیحی برادری کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام، مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک 

مسیحی برادری کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام، مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید عامر جیوا کی جانب سے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، مسیحی برادری مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی لاسال ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی ہے اور ان کی تعلیمی خدمات کا خود شاہد ہوں۔ اس موقع پر لاسال ہائی اسکول کے پرنسپل برادر اقبال نے کہا کہ لاسال ہائی اسکول کے طالب علم کا وزیر، سپیکر، وزیراعظم اور چئیرمین سینیٹ منتخب ہونا سکول کے لئے اعزاز ہے۔

اس موقع پر بشپ یوسف سوھن، بشپ لیو پال، خواجہ رضوان عالم، نوید عامر جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی واحد آواز ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سیاست کی ہے، مسیحی برادری کو شناخت دینے والی جماعت پیپلزپارٹی نے اقلیتوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کیلئے الگ وزارت بنائی، سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کیلئے 5 فیصد سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا اور ہر سال 11 اگست کو منیارٹی ڈے منانے کا نوٹیفیکیشن بھی سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں جاری کیا، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم کیا۔ جیلوں میں اقلیتوں کو بہترین سہولیات بھی پیپلزپارٹی دور میں دی گئیں اور عیسائی کی جگہ مسیح لکھا اور پڑھا جانے کا سرکاری طور پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

پیپلزپارٹی نے ہی اقلیتوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سیٹیں مختص کیں، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی آواز کو بلند کیا، یہی وجہ ہے کہ آج تمام مسیح برادری پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام مذہبی اقلیتیں پیپلزپارٹی کو اپنے حقوق کی ضامن سمجھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش